30 جولائی، 2016، 10:00 AM

ہیلری کلنٹن کو حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر چھ پوائنٹس کی برتری حاصل

ہیلری کلنٹن کو حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر چھ پوائنٹس کی برتری حاصل

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھ پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھ پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹک کنونشن کے بعد کئے گئے پولزمیں ان کو اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر چھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ غیر ملکی ایجنسی کی جانب سے کیے گئے پولز کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک کونشن کے بعد ہیلری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر چھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی۔ہیلری کلنٹن کو تقریبا 41 فیصد اور ٹرمپ کو 35 فیصد ووٹ ملے جبکہ 25 فیصد لوگوں نے دونوں کو ووٹ نہیں دیئے۔ ڈیموکریٹک کنونشن کے بعد کلنٹن کے حق میں ایک ہزار تینتالیس ووٹرز کا اضافہ ہوا۔ ہیلری کلنٹن امریکہ کی پہلی نامزد خاتون صدارتی امیدوار ہیں۔

News ID 1865858

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha